مزید خبریں

نشے میں 2 افراد کو ٹکر مارنیوالے 2 کار سوار گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان زخمی ہو گئے، پولیس نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تو گاڑی بے قابو ہو کر سیمنٹ کی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔حادثے کے ذمے دار 2افراد کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کلفٹن کے ساحل کے قریب گاڑی نے 2 نوجوانوں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔واقعے کے بعد گاڑی کو پولیس نے ناکے پر روکا تو ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی اور گاڑی بھگا لی، تاہم کچھ دور جا کر گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر رکھے سیمنٹ کے بلاک سے ٹکرا گئی۔