مزید خبریں

عمران کی سیاست پر کوئی اعتراض نہیں ‘وزیربلدیات ناصر شاہ

کراچی(این این آئی)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران کے سیاست کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران کے سیاست کرنے پر کوئی اعتراض نہیں مگر اس سیاست کی آڑ میں آپ جب ملکی سلامتی کو دائو پر لگائیں گے تو ہم سب سے بڑی رکاوٹ بنیں گے۔آپ کے جھوٹے فتوے وطن کی حفاظت کی خاطر جینے والوں پر حاوی نہیں آسکتے۔