مزید خبریں

ڈیفنس ویو میں پی ایس ایف کے آفس کی افتتاحی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کی جانب سے ڈیفنس ویو منی مارکیٹ کے علاقے میں پی ایس ایف کے دفتر کی افتتاحی تقریب ہوئی،رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز نے دفتر کا افتتاح ربن کاٹ کیا ،تقریب میں کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری ،پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال،فرحان غنی ،آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی اوردیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔