مزید خبریں

ٰٓٓاین اے 240کے بنیادی مسائل حل کرائیں گے ، ناصر لودھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی این اے 240کے امیدوار ناصر لودھی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں حلقے کے مختلف علاقوں میں رہنمائوںو کارکنوں کے ہمراہ ریلی اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے بعد حلقے کے پانی، سیوریج و سڑکوں کی تعمیرات سمیت بنیادی مسائل حل کرائیں گے، پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ مختلف علاقوں میں پانی و سیوریج بنیادی مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔