مزید خبریں

کھلے اور پیکنگ والے تیل میں کوئی فر ق نہیں‘ قربان علی

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)کراچی ایڈ یبل آئل ایسوسی ایشن کے صدر قربان علی نے کہا ہے کہ کھلا تیل اور پیکنگ والے تیل میں کسی قسم کا کوئی فر ق نہیں ہو تا ہے ،دونوں کی کوا لٹی اور معیار ایک ہی ہو تا ہے،پیکٹ کے مقابلے میں کھلا تیل صرف اسی وجہ سے زیادہ فروخت ہو تا ہے کہ وہ سستا ہوتا ہے اور ہر شخص ضرورت کے مطابق خر ید سکتا ہے ۔ اپنے بیان میں قربان علی نے مزید کہا کہ امریکا سے تیل سو یا بین کی شکل میں آ تا ہے ،اس کے بعد اس کا کنولا بنایا جاتا ہے اور پھراس کا تیل حاصل کیا جاتا ہے۔قربان علی نے کہا کہ کھلے تیل کو پیکنگ کر نے کے لیے سندھ فوڈ اٹھارٹی سے پیکنگ لائسنس کی ضرورت ہے لیکن سندھ فوڈ اٹھارٹی جان بوجھ کر پیکنگ لائسنس نہیں کرتا ہے تاکہ ان کی جیب گرم ہوتی ر ہے ،اگر وہ یہ کام سسٹم کے تحت کر یں گے تو ان کو پیسہ ملنا بند ہو جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ کھانے پینے کے لیے استعمال ہو نے والا ایڈ یبل آئل کسی صورت نقصان دہ نہیں ہے۔سندھ فوڈ اٹھارٹی کی حالت یہ ہے کہ سرسوں کا تیل جو گزشتہ 75 سال سے کھلی شکل میں استعمال ہو تا تھا اس پر بھی پابندی لگادی گئی ہے کیونکہ پاکستان کی کوئی گھی مل ایسی نہیں جو سرسوں کے تیل کو پیک کرتی ہو۔ لیکن سندھ فوڈ اٹھارٹی نے ہماری 62 دکانوں کو بلا کسی جواز کے سیل کر دیا ۔