مزید خبریں

دمشق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے،حنید لاکھانی

کراچی(این این آئی)ماہر تعلیم و سماجی رہنما حنید لاکھانی نے دمشق ائرپورٹ پر اسرائیل کی جانب سے بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے بعد دمشق ائر پورٹ فلائٹس کے لیے لینڈنگ کے قابل نہیں رہا جس کی وجہ سے پی آئی اے کا دمشق میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کا سلسلہ بند ہوچکاہے اور 170کے قریب پاکستانی دمشق ائرپورٹ میں پھنسے ہوئے ہیں ،پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کے انخلاء کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے اور جتنا جلد ممکن ہوسکے دمشق سے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے انتظامات کرے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ حنید لاکھانی نے کہا کہ دمشق میں کسی بھی وقت حالات بگڑ سکتے ہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑھتی ہوئی پیش قدمی کی صورت میں دمشق میں محصور غیر ملکیوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے ، اسرائیلی فوج سویلین اور غیر ملکیوں کو نشانہ نہ بنائے ۔