مزید خبریں

اللہ کے دین کا نفاذ ہماری زندگی کا مقصد ہے ، رخشندہ منیب

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں میں اللہ کے دین کا نفاذ ہماری زندگی اور جدوجہد کا مقصد ہے ہمیں اپنا مقصد وجود اور انبیاؑء کا مشن یاد رکھنا چاہیے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شرقی کے تحت یوسی 7 گلستان جوہر میں رنگا رنگ عید میلے کا انعقاد کیا گیا جماعت اسلامی کے نامزد چیئرمین ڈاکٹر ریحان اور وائس چیئرمین امروز امام نے افتتاح کیا۔ حجاب کارنر خواتین کی توجہ کا مرکز رہا عید گالا میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔ گو گرین سٹی کراچی کی روح رواں فرحت طاہر نے مختلف اقسام کے پودے شرکاء میں تقسیم کیے۔جماعت اسلامی کے شعبہ حریم ادب ،ویمن اسلامک لائیرز فورم ،شعبہ اطفال کے علاوہ کھانے پینے اور کم قیمت کپڑوں کے مختلف اسٹالز بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔۔ ڈاکٹر صدف نذر نے خواتین اور بچوں کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بچوں کے مختلف قسم کے شوز پیش کیے گئے۔ میرا پاکستان کے موضوع پر تقریری مقابلے میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔