مزید خبریں

برطانوی عدالت نے پناہ گزینوں کی ملک بدری کا حکم دیدیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی عدالت نے پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کا منصوبہ تھا کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کو روانڈا پہنچا دیا جائے گا اور درخواست کی منظوری تک وہ وہیں قیام کریں گے۔اس حوالے سے پناہ گزینوں کے حقوق کے گروہوں اور سرحدی محافظوں کی نمائندگی کرنے والی ایک تجارتی یونین نے اس اقدام کے خلاف حکم امتناعی کے لیے لندن کی ہائی کورٹ میں منصوبے کو چیلنج کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پناہ گزینوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور برطانوی حکومت اپنے اس دعوے کو درست ثابت نہیں کرسکتی کہ روانڈا ایک محفوظ مقام ہے۔ کیس کی سماعت کے بعد برطانوی جج نے برطانیہ میں پناہ کے خواہشمندوں کی ملک بدری کو روکنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی حکومت پہلا طیارہ 14جون کو روانڈا کے لیے روانہ کرے گی،تاکہ غیرقانونی تارکین وطن کو کشتی کے ذریعے اس خطرناک راستے کو طے کرنے سے روکا جا سکے۔