مزید خبریں

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں شروع

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی عرب اور فرانس کی افواج نے سعودی عرب کے شمال مغربی حصے میں مشترکہ مشقوں کا آغاز کردیا۔ سنتول 2 کے عنوان سے ہونے والی فوجی مشق میں دونوں ممالک کی افواج عسکری صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے کے ساتھ تجربات سے استفادہ کریں گی۔ سعودی ترجمان کمانڈرمیجرجنرل خالد بن محمد آل خاشرامی نے کہا کہ مشق کا مقصد تعاون اور مشترکہ کارروائی کے ذریعے تعلقات کو مستحکم کرنا اورعسکری شعبے میں تجربات کا تبادلہ کرنا ہے ، جس سے جنگی صلاحیت کو بڑھانے اور ہم آہنگی کے فروغ میں مدد ملے گی۔