مزید خبریں

یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ کی مصری صدر سے ملاقات

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ ارشاد علیمی قاہرہ پہنچ گئے، جہاںانہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنمائوں نے بحیرہ احمر میں ایران کی جانب سے حالیہ سرگرمیوں میں اضافے اور آزادی بحری آمدورفت پر تبادلہ خیال کیا۔ سیسی نے زور دیا کہ بحیرہ احمر، آبنائے باب مندب اور خلیج عرب میں سلامتی اور جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ کے لیے مشترکہ کارروائی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ نے مصری صدر کی رائے سے اتفاق کیا۔