مزید خبریں

برکینا فاسو : مسلح افراد کے حملے میں 10پولیس اہلکار ہلاک

واگادوگو (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملے میں 10پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق یہ حملہ ساحل خطے کے سینو صوبے میں سکیورٹی چوکی پر کیا گیا تھا۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی مقابلہ کیا لیکن حملہ آوروں کی تعداد ان سے زیادہ تھی۔ واضح رہے کہ برکینا فاسو میں القاعدہ اور داعش سے منسلک عسکریت پسند پرتشدد کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ اس لڑائی میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں ،جب کہ 15لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔