مزید خبریں

سکھر:پیر مراد شاہ قبرستان گندے پانی کی لپیٹ میں،قبروں کی بے حرمتی

سکھر (نمائندہ جسارت)مائیکرو کالونی کاقدیمی قبرستان پیر مراد شاہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایک بار پھر گندے پانی کی لپیٹ میں آگیا ،قبرستان میں ڈرینج کا گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے، قبرستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے جنرل سیکرٹری خواجہ جلیل اور دیگر عہداران نے میونسپل ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری سے اپیل کی ہے کہ نواں گوٹھ قبرستان سکھر میں زائرین کی سہولت کے لیے پانی کی جو ٹنکیاں اور چھاؤں کے لیے جو شیڈ بن رہے تھے وہ تعمیراتی کام ٹھیکیدار نے بند کیا ہوا ہے اندیشہ ہے کہ لاکھوں روپوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ کام کہیں مٹی کا ڈھیر نا ہوجائے۔