مزید خبریں

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے لیے اعتماد بحال کرے،مفتی سعود افضل

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جمعیت علماء اسلام سندھ کے ناظم مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مقرر آراوز پیپلزپارٹی کے ورکر بنے ہوئے ہیںمن پسندپولنگ اسٹیشن بناکر دھاندلی کی سازش کی جا رہی ہے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے لیے اپنا اعتماد بحال کرے، اتحادی حکومت ملک کے حالات کو بہتر کرے گی، عمران خان کو نہ ہٹاتے تو ملکی حالات سریلنکا جیسے ہونے تھے ملک میں مہنگائی کا طوفان عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی وجہ سے ہے۔