مزید خبریں

زراعت کی تباہی سے ملک قحط سالی کا شکار ہوگا، علی احمد گورایہ

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) کسان بورڈ کے ضلعی صدر علی احمد گورایہ نے کہا ہے کہ نہری پانی میں شدید کمی، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوںمیں ناقابل برداشت اضافے اور بجلی کی شدیدلوڈشیڈنگ کے باعث مکی، کپاس سمیت دیگرفصلیں تباہ ہونے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے کسان انتہائی پریشان ہیں،فوری طورپراقدامات نہ کیے گئے تو زراعت کی تباہی کے باعث ملک قحط سالی کا شکار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے کسانوں کے لیے ٹیوب ویل چلانا مشکل ہوچکاہے، نہری پانی کی کمی 42 فیصد سے تجاوز کرگئی مکئی، کپاس اور کئی فصلیں شدید متاثر ہونے لگی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ان کا ٹیوب ویل چلانا بھی مشکل ہو گیا۔روز بروز بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور نہری پانی کی کمی کے اثرات فصلوں پر مرتب ہونا شروع ہو چکے ہیں مارچ اور اپریل میں گزشتہ 50 برس کی نسبت درجہ حرارت میں اوسطاً30 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے گزشتہ برس مئی میں درجہ حرارت اوسطا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا اور رواں برس مئی کا اوسط درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ گرمی کے اثرات کے باعث چھلیاں کم لگتی ہیںاور چھلیوں میںدانے کم آتے ہیں پودوں کی بڑھوتری نہیں ہوتی پودے قبل از وقت ہی رنگت تبدیل کر کے خشک ہو جاتے ہیں کپاس کی فصل میں ٹینڈے کم لگتے ہیں ٹینڈوں میں روئی کے ریشے بھی کم بنتے ہیں ٹینڈوں کا سائز بھی چھوٹار ہتا ہے مجموعی طور پر فصل کی پیداوار اور معیار میں کمی آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو زراعت کو ہونے والے نقصان کے باعث ملکی معیشت کو خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔