مزید خبریں

کندھکوٹ:تحریک لبیک کی رسول کریم ؐکی شان میں گستاخی کیخلاف ریلی

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)تحریک لبیک کی جانب سے بھارتی چینل پر رسول کریم ؐکی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ احتجاجی ریلی ریلوے اسٹیشن سے لیکر ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گئی ریلی میں تحریک لبیک کے کارکنان کی بھارتی حکومت، بی جے پی اور مودی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر تحریک لبیک کے ضلعی صدر مفتی محمد قاسم، جنرل سیکرٹری مقصود احمد اعوان، کندھ کوٹ کے سرپرست اعلیٰ سید محمد اسماعیل شاہ اور دیگر رہنماؤں نے متفقہ طور پر حکومتی سطح پر بھارت میں ہونے والی گستاخی کے خلاف بھرپور جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ضلعی صدر مفتی محمد قاسم نے نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین کی شان میں گستاخی کے خلاف بین الاقوامی اور عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے۔ تحریک لبیک ضلع کشمور کے جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری مقصود احمد اعوان نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے بھارتی چینل پر ہونے والی گستاخی سے مسلم برادری اور عالم اسلام میں بے چینی پائی جاتی ہے گستاخی رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا سر تن سے جدا۔