مزید خبریں

ٹنڈو جام:بازار، گلیاں اور محلے سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)بلدیہ کی نا اہلی کی وجہ سے سیوریج کا پانی رستم شہید روڑ، عبدالستار ایدھی چوک، ٹائون ہال، میر پاڑا تالپور کالونی ،مہاراج گلی سمیت دیگر علاقے اور بازار مون سون برسات سے پہلے ہی سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے ۔نورانی مسجد، مسجد بلال ،ؓمسجد عبدالرحمن بن عوف ؓ میں جمعہ کی نماز کے لیے جانے کے لیے نمازیوں کو شدید پریشانی سے گزرنا پڑا اور متبادل راستے ڈھونڈتے رہے مساجد میں پہنچنے کے لیے سیوریج کا پانی جمع ہونے سے بہت سے بازار بند رہے۔ تاجر رہنما عرفان احمد راجپوت کا کہنا تھا بلدیہ کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو گئے ہفتے میں 3 دن بازاروں میں سیوریج کا پانی جمع ہو جاتا ہے۔ ارشاد راجپوت نے کہا کہ کمشنر حیدرآباد کا تعلق ٹنڈوجام سے ہے وہ کم از کم اس جانب توجہ دے کر عوام کو اس پریشانی سے نجات دلا ئیں اور بلدیہ کی نا اہلی کا نوٹس لیں ،تحقیقات کرائیں کہ آخر ٹنڈوجام کی عوام کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟