مزید خبریں

ایماندرار قیادت ہی مسائل حل کر سکتی ہے،طاہر اُسامہ

 

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے نامزد کونسلر اور الخدمت ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری طاہر اُسامہ نے کہا ہے کہ ایماندار قیادت ہی مسائل حل کر سکتی ہے اگر عوام اپنے ووٹ کا استعمال صیح کریں گے تو ٹنڈوجام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج گندے پانی میں شہر ڈوبا ہوا نظر آرہا ہے اس کی بہت بڑی ذے دار ہم پر ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے آواز بلند نہیں کرتے اور نہ صحیح ووٹ کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے پورا شہر مسائلستان بنا ہوا ہے لیکن ان مسائل کو حل کرانے میں ہمیں اب اپنے ووٹ کی اہمیت کو جاننا ہو گا۔ انہوں نے کہا اگر عوام نے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت ٹنڈوجام کے دیرینہ مسائل کو حل کرائے گی اور ٹنڈوجام کا جو مقام ہے اسے بحال کرائے گی ۔