مزید خبریں

جیکب آباد :منشیات کیس میں پنجاب کے رہائشی کو عمر قید اور جرمانہ

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی شیخ کی ماڈل کورٹ نے 50کلو منشیات لے جانے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پنجاب کے رہائشی عباس علی جٹ کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میںملزم کو مزید 2 سال قید کاٹنا ہو گی۔ یاد رہے کہ صدر پولیس نے 14جولائی 2021 کو شاہ غازی بھٹی موڑ کے قریب مہران کار سے 50 کلو چر س سمیت عباس جٹ کو گرفتار کیا تھا۔