مزید خبریں

کامن ویلتھ گیمز ،ایتھلیکٹس کیلیے ڈوپنگ آگاہی سیمینار کا انعقاد

لاہور(جسارت نیوز)اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنیوالے دستہ کے ڈوپنگ آگاہی کیلئے دوہ روزہ سیمینار نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس کی ای لائبریری میں منعقد کیا گیا، سیمینار کے مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض تھے جبکہ میزبان ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان تھے، سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ سیمینار کا مقصد کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے قوانین سے آگاہی دینا ہے ، کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے بھرپور تیاری کریں، میڈل جیتیں اور پھر معاشرے کیلئے رول ماڈل بنیں، ڈوپنگ سے آگاہی کیلئے اس طرح کے سیمینار کی ضرورت تھی تاکہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف فتوحات کریں بلکہ ڈوپنگ سے بھی محفوظ رہیں،پاکستان اولمپک ایسوسی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوپنگ پر سیمینار کروانے پر سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اسداللہ فیض اورڈی جی اسپورٹس پنجاب کا شکرگزارہوں۔