مزید خبریں

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

نئی دہلی(جسارت نیوز)بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج بارابتی اسٹیڈیم، کٹک میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم جنوبی افریقا کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ14 جون کو وشاکھاپٹنم، چوتھا میچ 17 جون کو راجکوٹ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 19 جون کو بنگلور میں کھیلا جائے گا، بھارتی ٹیم کو رشبھ پنٹ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم تیمبا بووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔