مزید خبریں

حیدرآباد:پروفیسر عطاء اللہ کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹرحلقہ یارانِ ذوق حیدرآباد کے زیرِ اہتمام پریس کلب میں معروف خاکہ نگار،محقق، معلم ،اردو داںپروفیسر عطاء اللہ خاں کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں ـ’’تقریبِ فضیلت‘‘ کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کی صدارت سندھ یونی ورسٹی جام شورو کے شعبہ اردو کے سابق چیئرمین معروف دانشور،محقق اور نقاد پروفیسر مرزا سلیم بیگ نے کی ،مہمانِ خصوصی گورنمنٹ ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر کے پرنسپل ، سندھی کے معروف شاعر ، ادیب ، ناول نگار اورکہانی نویس پروفیسر گل کوندھر ا و ر مہمانِ اعزازی پروفیسر عبدالنعیم خاں تھے، نظامت کے فرائض پروفیسر صابرفیاض نے انجام دیے۔ تقریب سے پروفیسر ریحان عباس جعفری ، پروفیسر حسن اقبال کاظمی اور دیگر نے خطاب اور معروف شاعر کاظم حسنی نے منظوم کلام پیش کرتے ہوئے پروفیسر عطاء اللہ خاں کی علمی و ادبی خدمات پر انھیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔مقررین نے کہا کہ پروفیسر عطاء اللہ بہترین استاد، محبت کرنے والے انسان ، سچے اور کھرے محقق اور خاکہ نگار ہیں ، جن کی پوری زندگی جدوجہد، خدمت اور عمل سے عبارت ہے ۔