مزید خبریں

نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو جینے کا حق نہیں ،جے یو پی

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان تحصیل لطیف آباد کے زیر اہتمام اور سالار جمعیت الشاہ محمد اویس نورانی کی ہدایت پر انڈین بی جی پی کی مرکزی ترجمان ملعونہ نپول شرما کی جانب سے ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ طیبہ مسجد یونث نمبر 8 چوک پر کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیل لطیف آباد کے جنرل سیکرٹری محمد بلال نورانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انڈین سفارتکار کو فوری ملک بدر کرے اور انڈین حکومت کو واضع پیغام دیا جائے اگر اُس نے نپول شرما کو فوری گرفتار کر کے سزائے موت نہ دی تو پھر پاکستان عالمی عدالت میں اس معاملے کو لے کر جائے گا۔ مظاہرین نے مودی کے خلاف نعرے بھی لگائے، مظاہرین نے کہا کہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے ہیرو ہیں اگر کوئی بھی میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرے گا تو اس دنیا میں جینے کا حق نہیں ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ گستاخِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ہی سزا ہے سر تن سے جدا۔ اس موقع پر قار ی نعمان نورانی دانش نورانی اسلم نورانی منصور قادری بلال نورانی عبداللہ نورانی عبد الماجد نے بھی خطاب کیا۔