مزید خبریں

کندھکوٹ:بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی سرگرمیاں عروج پر

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ کشمور ٹاؤن کمیٹی وارڈ 5 کے آزاد امیدوار سید اسد علی شاہ نے اپنے وارڈ کی مختلف برادریوں اور سول سوسائٹی کے اعزاز میں عشائیہ کا بندوبست کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا اصل مقصد عوام کی تکالیف کو نچلی سطح پر حل کرنا ہے لیکن افسوس کہ بنیادی جمہوریت پر بھی جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں نے سیاست کرنا شروع کر دی ہے۔ ہم صرف کشمور کی بات کریں تو عجب کرپشن کی غضب کہانی نظر آئیں گے۔ کشمور ٹاون میں ہر ماہ کروڑوں روپے کے بجٹ آتے ہیں لیکن شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگوں نے مجھے ووٹ دے کر کامیاب کیا تو انشاء اللہ خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔