مزید خبریں

دادو:حکومتی فریق کو سہولیات فراہم کرنے پر جے یو آئی کا احتجاج کا اعلان

دادو(نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دادو آغا توفیق احمد کی جانب سے حکومتی فریق کی جانبداری اور سہولیات فراہم کرنے کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام ضلع دادو نے کل پیر کو الیکشن آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ۔جے یو آئی ضلع دادو جنرل سیکٹری انور کھوہارو نے کہاکہ ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا آغاز کردیا ہے ہمارے اُمیدواروں کو 2 دن سے الیکشن سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کیے جارہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن آفس میں سرعام رشوت کا بازار گرم ہے اپنے من پسند اُمیدواروں کوسرٹیفکیٹ دیے جارہے ہیں اور جمعیت علمائے اسلام کے اُمیدواروں کو 2دن سے رلایا جا رہاہے اگر یہ روش ختم نہیں ہوئی تو کل الیکشن کمیشن دادو آفس کے سامنے دھرنا دیاجائے گا۔