مزید خبریں

حیدرآباد: گوٹھ ہوت خان میر جت کے رہائشی کا دھمکیوں کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گوٹھ ہوت خان میر جت کے رہائشی اشرف میر جت نے دھمکیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹے سکند رمیرجت نے اپنی برادری کی ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی ہے جس کے بعد سے اس لڑکی کے بھائی، چچا، ماموں دشمن بن چکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرم میر جت، رمضان میر جت ودیگر سے میرے بیٹے سکندر کی جان کو خطرہ ہے ۔