مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ٹی آئی سندھ کا اعلیٰ سطحی اجلاس‘ سیاسی امور پر مشاورت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل اسد عمر اور صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور دیگر سیاسی امور پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں امیدواران پر جھوٹے مقدمات اور ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کی گئی۔ سندھ میں حلقہ بندیوں اورووٹررجسٹریشن میں درپیش مسائل پر بھی تشویش کا اظہار۔اجلاس میں پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ٹھوس حکمت عملی ترتیب دینے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔