مزید خبریں

سندھ، خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ

کراچی (آن لائن) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کرلیا ، خواتین ایس ایچ اوز کے بعد اب خاتون ہیڈ محرر بھی تعینات کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس میں تعینات خواتین پولیس ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی ، کراچی پولیس میں تھانوں کی سطح پر خواتین پولیس ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔آئی جی سندھ نے خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا خواتین کوڈیوٹی افسرسمیت دیگرپوسٹوں پر تعینات کریں گے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں مختلف تھانوں میں خواتین ایس ایچ اوزتعینات کی گئیں، اب تھانے کے دیگرامورپربھی خواتین کوکام کا موقع دیں گے۔آئی جی سندھ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا 12نئی بکتربندگاڑیاں جلدلانیکی کوشش کریں گے اور 7ہزارنئیشیل کی خریداری کر رہے ہیں۔ سندھ میں کچے کے علاقے میں آپریشن کوتیز کریں گے، ضرورت پڑنے پر اب ایئرایمبولینس کا استعمال کیا جائے گا۔