مزید خبریں

عمران اسماعیل نے جی ڈی اے رہنما پیر سید صدرالدین شاہ سے ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جی ڈی اے رہنما پیر سید صدرالدین شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی و مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے متعلق دونوں رہنماؤں کی جانب سے تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ جی ڈی اے نے مشکل وقت میں تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا۔سندھ میں پی پی کا جی ڈی اے کے ساتھ ملکر مقابلہ کریں گے۔