مزید خبریں

گلبائی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ کومبنگ آپریشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گلبائی اور اطراف کے علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک تھی۔