مزید خبریں

سراج درانی کا سینیٹر سکندر مین دھرو کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھروکے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔قائم مقام گورنرسندھ نے کہا کہ سینئر رہنما ڈاکٹر سکندرمیندھرو شفیق اور ملنسار تھے۔آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحرک رہے۔آج ہم ایک اچھے دوست سے محروم ہوگئے۔قائم مقام گورنرسندھ نے کہا کہ بدین میں سماجی خدمات ان کے وژن کی عکاس ہے۔