مزید خبریں

سرجانی سے معمرخاتون کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی آئی اے پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے عدت میں بیٹھی ہوئی 60 سالہ خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سی آئی اے عارف عزیز کے مطابق چند دن قبل سرجانی ٹائون کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر 60 سالہ خاتون کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا تھا، واردات کے بعد ملزم طلائی زیورات اور جنریٹر چوری کرکے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔