مزید خبریں

خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کرلیا ، خواتین ایس ایچ اوز کے بعد اب خاتون ہیڈ محرر بھی تعینات کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس میں تعینات خواتین پولیس ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی ، کراچی پولیس میں تھانوں کی سطح پر خواتین پولیس ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔آئی جی سندھ نے خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا خواتین کوڈیوٹی افسرسمیت دیگرپوسٹوں پر تعینات کریں گے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں مختلف تھانوں میں خواتین ایس ایچ اوزتعینات کی گئیں، اب تھانے کے دیگرامورپربھی خواتین کوکام کا موقع دیں گے۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ نئی بکتر بند گاڑیاں لانے کی کوشش کریں گے، کچے کے علاقوں میں آپریشن مزید تیز کیا جائیگا ضرورت پڑنے پرایئر ایمبولینس کا استعمال بھی کریں گے۔غلام نبی میمن کا کہناہے کہ اچھے افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے نوازا جائے گا اور ساتھ ہی بری شہرت رکھنے والے افسران و اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔