مزید خبریں

مرگی کے مریضوں کو VNS اور DBS ڈیوائسز پر سبسڈی کا مطالبہ

کراچی ( پ ر) ایپی لیپسی فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مرگی کے مریضوں کو VNS اور DBS ڈیوائسز پر سبسڈی کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مرگی کے مریضو ں کی زندگی آسان بنانے میں مدد دے، ایپی لیپسی فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام کا مقصد مرگی کے مرض کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔ یہ آگاہی مہم ملکی سطح سے شروع ہوکر اب بین الاقوامی سطح پر کام کررہی ہے۔وہ استنبول یونیورسٹی سیراپاشاIstanbul) University (Cerrapachaاور’’ ایپی لیپسی فاؤنڈیشن‘‘ پاکستان کے اشتراک سے’’پہلی پاکستان ترکی مرگی سمٹ‘‘ میں شرکت کے لیے استنبول روانہ ہونے کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اورشرکاء کو پاکستان میں مرگی کے انتظامی مسائل اور جراحی کے طریقہ کار اور ادویات میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ مرگی کی بیماری کا پھیلاؤ تشویشناک حد تک بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی این ایس (VNS) اور ڈی بی ایس (DBS) ڈیوائسز برآمد کی جائیں تو ان کی قیمت ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی وجہ سے ساڑھے تین سے پانچ ملین روپے تک پہنچ جاتی ہیںاگر حکومت پاکستان ان آلات کی خریداری میں سبسڈی دے تو مرگی کے ان مریضوں کو نئی زندگی دی جا سکتی ہے جو کہ ادویات کے ذریعے صحت یاب نہیں ہوپاتے ہیں۔