مزید خبریں

ٹرانسپورٹر قتل کیس ‘عامر عرف سرپھٹا سمیت 4ملزمان بری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹرانسپورٹر کے قتل کیس میں عامر عرف سرپھٹا اورعارف عرف ٹھنڈرسمیت 4ملزمان کو بری کردیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹرانسپورٹر جمعہ خان قتل کیس میں عامر عرف سرپھٹا،عارف عرف ٹھنڈر،سمیت 4ملزمان کو بری کیا بری ہونے والے ملزمان میں عدنان گٹا،نعیم ناگوری بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق 8مئی 2012ء کو ٹرانسپورٹر جمعہ خان فائرنگ کرکے قتل کیاملزمان کو 2015ء میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن کے بعد گرفتار کیا،ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا قتل کی واردات ایم کیو ایم کے اعلیٰ کے حکم پر کی گئی،ملزمان کو اعلیٰ قیادت نے مارنے کی ہدایت دی تھی۔