مزید خبریں

جان بچانے والی ادویات کا خام مال سستا کردیا گیا

 

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)بجٹ میں جان بچانے والی ادویات کے خام مال کو سستا کردیا ہے، 30 سے زیادہ ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاء کوکسٹم ڈیوٹی سے مکمل استثنا دے دی گئی،فرسٹ ایڈ بینڈایجزبنانے والی صنعت کے خام مال کو بھی ٹیکس چھوٹ دے دی گئی، ادویات کے دوسرے شعبوں میں میں ٹیرف میں چھوٹ اور رعایتیںدی گئی ہیں۔ زراعت کی ترقی کے لیے کے لیے ٹریکٹرز، زرعی آلات،گندم، مکئی، کینولہ سورج مکھی،چاول سمیت مختلف اجناس کے بیجوں کی سپلائی پر سیلز ٹیکس واپس لینے کی تجویز ہے، زرعی مشینری اور زرعی صنعت کے سازوسامان پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی، صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو ریشنلائز کردیا گیا ہے۔