مزید خبریں

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو امریکا میں انتقال کر گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو امریکا میں انتقال کرگئے۔ سندھ حکومت نے سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کردی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث بیرون ملک زیر علاج تھے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی میت منگل تک پاکستان لائی جائے گی۔