مزید خبریں

گریڈ 17تا22افسران کے ایگزیکٹو الاؤنس میں150فیصد اضافہ

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وفاقی کابینہ نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے ایگزیکٹو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی اصولی منظوری دے دی صوبوں کی طرز پر وفاق میں بھی افسران کو بنیادی تنخواہ کے ڈیڑھ سو فیصد کے برابر ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب، کے پی کے،سندھ میں ایگزیکٹو الاؤنس پہلے سے ہی لاگو ہے۔بجٹ میں گریڈ 22 کے افسران کو ڈسپیرٹی الاؤنس دینے اور گریڈ 20 تا 22 کے افسران کو ملنے والا اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے اطلاق سے متعلق دو تجاویز ہیں۔پہلی تجویز کے مطابق ایڈہاک الاؤنسز ضم کرکے بنیادی تنخواہ پر پندرہ فیصلہ اضافہ دیا جائے لیکن اس صورت میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بہت زیادہ ہو گا۔دوسری تجویز ہے کہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر ہی پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے جس کے بعد ایڈہاک الاؤنسز ضم کیے جائیں۔اس کے نتیجے میں یکم جولائی سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن کی صورت میں فائدہ پہنچے گا۔