مزید خبریں

بلاول زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ بلاول زرداری نے شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائیٹ آپریشن معطل ہوگیا۔فلائیٹ آپریشن کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہو گئے ۔پاکستانی سفات خانے نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے۔واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔