مزید خبریں

Jamaat e islami

بجٹ میں تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پر بجلی گرائی گئی، شیخ رشید

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بجٹ میں تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پر بجلی گرائی گئی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بجٹ پہلے ہی پیٹرول، گیس، بجلی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر آ گیا تھا اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد، قدرتی گیس اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں میں فیکس ٹیکس نے بجلی گرائی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ غیرملکی ترسیلات اور زر مبادلہ کے زخائر میں کمی معاشی ڈیفالٹ کی طرف جارہی ہے، قوم 45 دن امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کا انتظار کرے۔