مزید خبریں

Jamaat e islami

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال5 ہزار میگاواٹ سے تجاوزکر گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار22 ہزار108 میگاواٹ ہے اور بجلی کی طلب27 ہزار737 میگاواٹ ہے۔ پانی سے5 ہزار344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس1 ہزار590 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار12 ہزار9 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے1 ہزار643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے119 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس169 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور جوہری ایندھن1 ہزار234 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ریجن میں بھی4 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔