مزید خبریں

Jamaat e islami

حکومت تاجروں‘صنعتکاروں کی سہولیات کیلیے اقدامات کررہی ہے‘نواز شریف

کراچی (آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کراچی سمیت ملک بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، معاشی صورتحال و مشکلات سے دوچار ہے لیکن وزیراعظم شہبازشریف اپنی کابینہ کے ساتھ ملکر معاشی حالات کو بہتر بناکر رہیں گے۔ ملک کو معاشی طور پرمضبوط بنانے کے لیے قوم حکومت کا بھرپور ساتھ دے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر نور احمد خان سے گفتگو کے دوران کیا، جنہوں نے ان سے لندن میں اپنے آفس میں ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ نور خان نے سابق وزیراعظم کو ملکی تجارت و صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے اور پیٹرول کی قیمت مزید بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھی ہے،جسے موجودہ حکومت حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔