مزید خبریں

فضل الرحمن کی چودھری شجاعت سے ملاقات‘ اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد(آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ق لیگی سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کا اتفاق کیا ہے۔ فضل الرحمن چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے،جہاں سیکرٹری جنرل و سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت اورحالیہ بجٹ پربھی گفتگو کی گئی ۔ملاقات میںاتفاق کیا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، حکومت مل کر قوم کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ سابق حکمرانوں نے جاتے جاتے ملک کو معاشی بحران میں دھکیلا۔