مزید خبریں

بی جے پی کی گستاخ رہنما کیخلاف عالمی عدالت جانا چاہیے،بلال نورانی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان تحصیل لطیف آباد کے زیر اہتمام اور سالار جمعیت الشاہ محمد اویس نورانی کی ہدایت پر بی جے پی کی مرکزی ترجمان ملعونہ نپول شرما کی جانب سے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف طیبہ مسجد یونٹ نمبر 8 کے چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر لطیف آباد کے جنرل سیکرٹری محمد بلال نورانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی
سفارتکار کو فوری ملک بدر کرے اور بھارتی حکومت کو واضح پیغام دیا جائے اگر اس نے نپول شرما کو فوری گرفتار کر کے سزائے موت نہ دی تو پھر پاکستان عالمی عدالت میں اس معاملے کو لے کر جائیگا ۔ مظاہرین نے مودی کے خلاف نعرے بھی لگائے، مظاہرین سے خطاب میں مزید کہا کہ کہ اگر کوئی پیارے نبی ؐکے گستاخ کا اس دنیا میں جینے کا حق نہیں ہے۔