مزید خبریں

3 ماہ میں سیمنٹ کی بوری 400 روپے مہنگی ہوگئی

کراچی(نمائندہ جسارت)سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سیمنٹ کی بوری مزید 100روپے اضافے سے 1100 روپے ہوگئی ہے۔تین ماہ میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور سیمنٹ کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 1100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔سیمنٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی طرف سے قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیمنٹ کی قیمت میں اضافیکی بڑی وجہ مہنگا کوئلہ، زیادہ شرح سود اور بڑھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اخراجات ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صورت حال یہی رہی تو قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، عام آدمی کے لیے گھر بنانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائیگا۔