مزید خبریں

کویتی ائرپورٹ کے نظام میں خرابی‘ پروازیں تاخیر کا شکار

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کے بین الاقوامی ائرپورٹ کے نظام میں خرابی کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایرپورٹ پر مسافروں کو خود کار نظام کے تحت آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے والا نظام تعطل کا شکار ہوگیا، جس کے باعث پروازوں کی روانگی روک دی گئی۔ محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ کے نظام میں خرابی کی نشان دہی ہوتے ہی اس پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی گئی،جس کے باعث مسافروں کو زحمت اٹھانا پڑی۔ یاد رہے کہ نظام میں چند روز قبل بھی اسی قسم کی صورتحال پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث فلائٹ آپریشن میں تاخیر ہوئی تھی۔