مزید خبریں

جیکب آباد: بلدیاتی الیکشن میں اُمیدواروں کو ہراساں کرنے کی شکایات

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جوں جوں بلدیاتی الیکشن میلہ قریب آرہا ہے بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی میں تیزی آگئی ہے اُمیدواروں کی جانب سے الیکشن سے بچنے کے لیے بلامقابلہ کامیابی کے لیے کوششیں تیز کی گئی ہیںذرائع کے مطابق حکومتی امیدواروںکی جانب سے مدمقابل مختلف پارٹیوں سمیت آزاد امیدواروں کو الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے بھاگ دوڑ کے لیے رابطے بڑھائے گئے ہیںمخالف امیدواروں کو حکومتی امیدواروں کی جانب سے پرکشش مراعات کی پیشکش کی جا رہی ہیںجن میں لاکھوں روپے نقدی، ٹھیکے اور نوکریاں دینے کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہیںجو امیدوار الیکشن سے دستبرداری سے انکار کررہا ہے اس کو دھمکانے اور مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کی کوششوں کی خبریں زبان عام ہیں۔یاد رہے کہ اس سلسلے میں مختلف سیاسی اور مذہبی پارٹیاں احتجاج اور پریس کانفرنس بھی کر چکے ہیں۔