مزید خبریں

تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آغاز

سکھر(نمائندہ جسارت)تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آغاز، سیکرٹری تعلیمی بورڈ رفیق پلھ کے مطابق سکھر،خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں 103 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں 43 طلبہ ،27 طالبات اور 33 مشترکہ مراکز ہوںگے ، فرسٹ ائر اور انٹر کے 62 ہزار 587 طلبہ و طالبات امتحانات دے رہے ہیں، جن میں32 ہزار 994 طلبہ و طالبات فرسٹ ائر اور 29 ہزار 593 طلبہ و طالبات انٹر کے امتحانات دیں گے ، تعلیمی بورڈ کی جانب سے نقل کو روکنے کے لیے 2 لیڈیز ٹیموں سمیت 21 چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، امتحانات کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کی وزارت داخلہ کو سفارش کی گئی ہے ۔