مزید خبریں

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے ڈرائیور کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا

کوئٹہ (وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کواپنی زندگی داؤ پر لگا کر آبادی سے دور لیجاتے ہوئے انسانی جانوں کو محفوظ بنانے پر ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو انکی انسانی خدمت کے اعتراف میں انسانی جانوں کے تحفظ کا سرٹیفیکٹ اور نقد انعام دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فیصل بلوچ کی بہادری اور جرأت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا ان کا یہ عمل انتہائی قابل تعریف ہے۔