مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،پولیس کی کارروائی منشیات برآمد ،مقدمہ درج

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) سی آئی اے پولیس کا میر پور خاص روڈ پر واقعے بقا ڈھری کے مقام پر کارروائی کرتے ہو ئے بڑی تعداد میں منشیات بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ سی آئی اے پو لیس نے میر پور خاص روڈ پر دوران چیکنگ ایک کار کی تلاشی لیتے ہوئے اس میںموجود مین پوری میں استعمال ہو نے والے چورے کے 28کٹے اور 400مین پوری بر آمد کر کے عبدالحنان پٹھان کو حراست میں لیکر ان کے خلاف تھانہ اے سیکشن پر مقد مہ درج کر کے ملزم کو جیل روانہ کر دیا۔ مذکورہ کارروائی ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیار کی جانب سے جاری جرائم و کرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں مہم کے نتیجے میں مذکورہ کارروائی کی گئی ۔