مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار، سیوریج کے پانی میں 6سالہ بچہ ڈوب گیا

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیار کی مومن آباد کالونی میں سیوریج کے پانی میں ڈوب کر بچہ جاںبحق معصوم بچے کی شناخت 6 سالا ریاض ولد لیاقت پٹھان کے نام سے ہوئی ،ورثا کے مطابق بچہ کھیلنے کے لیے گھر سے نکلا تھا۔پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے سبب پورا علاقہ سیوریج کے پانی کی لپیٹ میں ہے آئے روز معصوم بچے کھیلتے کھیلتے ڈوب جاتے ہیں علاقہ مکینوں نے پبلک ہیلتھ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ متعدد بار ڈپٹی کمشنر سمیت مختلف اداروں میں درخواستیں بھی دیں مگر عمل نہ ہوسکا۔ مظاہرین نے پبلک ہیلتھ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار کی گنجان آباد کالونی مومن آباد میں پیلبک ہیلتھ کے افسران کی عدم دلچشپی کے سبب مومن آباد میں گندا پانی گھر وں کے سامنے کھڑا ہو نے کے سبب گھر کے باہر کھلتے ہو ئے کم سن بچے پانی میں جا کر ڈوب جا تے ہیں گزشتہ روز بھی ایک ایسا ہی واقعہ رونما ہو ا جس کے سبب 6سالہ معصوم بچہ ریاض ولد لیاقت پٹھان گندے پانی کے تالاب میں ڈوب کر اپنی جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد ورثا نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر تے ہو ئے میڈ یا سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے کئی بار مذکورہ ادارے کے آفسران سمیت ڈپٹی کمشنر کو بھی تحریری طور پر درخواست دے چکے ہیں مگر ہماری درخواست پر کوئی بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا جس کے سبب آج ہمارا بچہ اس گندے پانی کے سبب اپنی جان کی بازی ہار چکا ہے ہمارے بچے کا مقد مہ مذکورہ آفسران کے خلاف درج کیا جائے جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیار ولی محمد بلوچ نے میڈ یا کو بتایا کہ ہم اس واقعے پر ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس دکھ کی کھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ڈپٹی کمشنر ولی محمد نے کہا کہ ورثا جن آفسران کے خلاف مقد مہ درج کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کے خلاف مقد مہ درج کیا جائے گا اور جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوا اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گئی۔